کار میں خوفناک آتشزدگی

0
78

بنگلورو : (ہاٹ لائن نیوز)بھارت میں سڑک پر چلتی کار میں اچانک سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کار جل کر مکمل تباہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کل یہ واقعہ جے پی نگر کے ڈالمیا سرکل میں پیش آیا جس میں کسی کے جھلسنے یا پھر موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک الیکٹرک کار سڑک کے بیچوں بیچ بلند و بالا شعلوں میں گھری ہوئی ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے بتایا کہ جب کار جے پی نگر کے ڈالمیا سرکل پر پہنچی تو اچانک اس میں آگ لگ گئی۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ لگنے کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے عام پیٹرول گاڑیوں میں اندرونی خرابی کے باعث بھی آگ لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں جس کی شکایات ملنے پر کمپنی نے نوٹس لیتے ہوئے ان ماڈلز کی گاڑیوں کو واپس منگوا کر اس کی مرمت کر کے خرابی دور کی تھی۔

موجودہ دور میں ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی بجائے الیکٹرک گاڑیوں نے اپنی جگہ بنا لی ہے تاہم بیٹریوں سے چلنے والی ان گاڑیوں پر حفاظتی پہلوؤں سے متعلق سنگین سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

Leave a reply