
ہاٹ لائن نیوز: زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ ہوئی ہے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوف کے سبب کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 76 کلو میٹر دور مشرق تھا،چند روز پہلے بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے،ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی ہوئی تھی۔









