عربی لباس پہننے پر حملہ کیس میں اہم پیشرفت

0
38

ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے 3 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، عدالت نے ملزمان ندیم، التمش اور عادل کی ضمانتیں منظور کیں ہیں، عدالت نے دو ملزموں کی ضمانتیں واپس لینے کی بناء پر نمٹا دیں ،پولیس کی جانب سے 2 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان مولانا علیم الدین اور خالد شہنشاہ کی گرفتاری ہمیں مطلوب نہیں ہے، ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے تھے، ملزمان عادل، ندیم اور التمش نے جیل سے ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔

وکیل کا موقف ہے کہ مولانا علیم الدین اور خالد شاہ نے ہجوم کو تشدد سے روکا ہوا تھا ،پولیس کی جانب سے بھی مولانا کے کردار کو سراہا گیا،اس کے باجود مولانا شاکر کو مقدمہ میں نامزد کر دیا گیا۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت پر سماعت کی، ملزمان کے خلاف تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

Leave a reply