ڈرائیونگ کے لحاظ سے سب سے خطرناک ملک ؟

0
65

ہاٹ لائن نیوز : لبنان میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں لبنان سرفہرست ہے جہاں ہر ایک لاکھ افراد پر سڑک حادثات کی وجہ سے 22.6 اموات ہوتی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق گلوبل پوزیشننگ اسپیشلسٹ کے شائع کردہ نتائج میں سڑکوں کے معیار کے لحاظ سے لبنان 7 میں سے 2.8 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

گلوبل پوزیشننگ ماہرین کے مطابق سڑک کے معیار، ٹریفک اموات اور گاڑیوں کے جرائم کے اعدادوشمار کی تحقیقات میں دنیا کے 60 ممالک میں کار چوری کی شرح بھی 179 فی 100,000 افراد پر ہے۔

لبنانی سکیورٹی فورسز کے مطابق گزشتہ سال اگست میں لبنان بھر میں ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 45 افراد ہلاک اور 263 زخمی ہوئے تھے۔

بیروت میں واقع ایک تحقیقی اور مشاورتی کمپنی انفارمیشن انٹرنیشنل نے 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران لبنان میں 1,099 ٹریفک حادثات ریکارڈ کیے، جبکہ 2022 میں اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 916 تھی۔

اس کے علاوہ گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں 54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق لبنان میں خطرناک ڈرائیونگ کی بڑی وجہ سڑک کا خراب معیار کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کی لاپرواہی بھی ہے۔

لبنان میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے سڑکوں پر ریڈار سسٹم نصب کر دیا گیا۔

لبنان میں حادثات کو کم کرنے میں جرمانے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ تیز رفتاری پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ تقریباً نصف ڈالر ہے۔

جی پی ایس اسپیشلسٹ کی جانب سے گاڑی چلانے کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں، یوراگوئے لبنان کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جو کار چوری کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔

Leave a reply