چین کا شانگلہ دہشتگردوں کو سخت سزا دینےکا مطالبہ

0
36

ہاٹ لائن نیوز : چین نے پاکستان سے شانگلہ حملے کے ذمہ دار افراد کو سخت سے سخت سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے، چین نے مرنے والوں کے لواحقین کی دادرسی کرنے، پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کے متاثرین سے ہم تعزیت کرتے ہیں، ان کے لواحقین سے ہمیں گہری ہمدردی ہے، چین نے اس واقعے پر اپنا پختہ مؤقف واضح کیا ہے۔

Leave a reply