چین سب سے پہلا ملک بن گیا

0
65

ہاٹ لائن نیوز : چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں طالبان کی حکومت والے افغانستان کے ایلچی کی اسناد قبول کر لیں۔

غیر ملکی میڈیا کیمطابق چینی صدر شی جن پنگ نےمنگل کوسرکاری تقریب کےدوران افغان سفیرمولوی اسداللہ (بلال کریمی) کی سفارتی اسنادوصول کیں جسکے بعدچین پہلا ملک بن گیاجس نےطالبان کےسفیرکوجائزنمائندہ تسلیم کیا۔

سال 2021 ء طالبان کےاقتدار سنبھالنےکےبعد مولوی اسداللہ بلال کریمی کسی بھی ملک میں افغانستان کےپہلےسرکاری طورپرتسلیم شدہ سفیر ہیں۔

یاد رہے کہ مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے نومبر 2023 کے آخر میں چین پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اپنی اسناد چین کی وزارت خارجہ کےپروٹوکول کے سربراہ ہانگ لی کےحوالےکی تھیں۔

اس ملاقات میں ہانگ لی نےافغان سفیرکاخیرمقدم کیااور اسےچین اور افغانستان کےدرمیان تعلقات کی ترقی میں ایک اہم قدم قراردیا۔

Leave a reply