چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 15 ججز سے وضاحت مانگ لی

0
33

ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پر عزم، پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز چیمبرز کے بجائے دوران ڈیوٹی کمرہ عدالت میں بیٹھ کر کیسز کی سماعت کیا کریں، کمرہ عدالت کے بجائے چیمبرز میں کیسز کی سماعت کرنے والے لاہور کی ماتحت عدالتوں کے 15ججز کو نوٹس جاری کردیا، ڈی۔ جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری عبہر گل نے پندرہ سول ججز سے دو روز میں وضاحت طلب کرلی ہے، سی ۔سی ۔ٹی۔ وی کیمروں کے ذریعے دیکھا گیا کہ عدالتی افسران عدالتوں میں موجود نہیں تھے، سیشن جج لاہور سید عمران 15ججز سے وضاحت لے کر لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروائیں۔

سیشن کورٹ لاہور اور کینٹ کچہری کا اچانک دورہ کیا گیا، سیشن کورٹ کی نائلہ ولی، کرن نشہت، عابدہ ظفر، مسعود زمان، انیلہ سعید، افشاں یونس، یاسر حفیظ، حمیرا نور، عدنان لیاقت اور خدیجہ فاروق بھی عدالت میں موجود نہیں تھے،سیشن کورٹ کے نوید احمد اور شہزاد باسط بھی عدالت سے غیر حاضر تھے، کینٹ کچہری کے عدالتی افسر قاسم رسول، عقیل احمد اور اسد فاروق عدالت سے غیر حاضر تھے،کینٹ کچہری کے یاسر عرفات اور علی اکبر بھی کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ان عدالتی افسران سے وضاحت طلب کریں اور لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کریں۔

Leave a reply