چرچ پرحملےکا دعویٰ

0
117

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں واقع سینٹ جان پبلک چرچ کے پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسمس کے دوسرے روز مسلح افراد نے چرچ پر حملہ کیا۔ اسلام آباد پولیس نے حملے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پادری عمران مسیح نے آئی نائن پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چھ مسلح افراد 26 دسمبر کو ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ایچ نائن میں سینٹ جانز پبلک چرچ میں داخل ہوئے۔

پادری نے بتایا کہ واقعے کے وقت چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی۔ چھ افراد میں سے تین کی شناخت سہیل، آصف اور مٹھو کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل کے پاس ایک سب مشین گن تھی جبکہ باقی کے پاس پستول تھے۔

پادری نے دعویٰ کیا کہ ان افراد نے نہ صرف چرچ کو تالا لگا دیا، اندر موجود لوگوں کو مارا پیٹا اور ساؤنڈ سسٹم بھی چھین لیا بلکہ بابر مسیح اور عارف گلزار نامی دو افراد کو بھی ساتھ لے گئے۔

عمران مسیح نے ایف آئی آر میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

Leave a reply