چاہت فتح علی خان کو گلوکار نہیں سمجھتا ، زین العابدین

0
168
چاہت فتح علی خان کو گلوکار نہیں سمجھتا ، زین العابدین

ہاٹ لائن نیوز : گلوکار زین العابدین کا کہنا ہے کہ ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں کہ بجلی کی چوری کو چوری نہیں سمجھا جاتا۔ تو گانے کی چوری کو تو مذاق ہی سمجھاجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر 70 اور 80 کی دہائی میں میوزک چوری کا ٹرائل ہوتا تو پڑوسی ملک میں آدھے پروڈیوسرز جیل میں ہوتے۔

زین العابدین نے کہا کہ لوگ ویوزکے پیچھے بھاگتے ہیں اور اسے گلوکار کی کامیابی کا پیمانہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ چاہت فتح علی خان کو بھی ویوز ملتے ہیں، ان کے گانے ‘بدو بدی’ کو 28 ملین ویوز ملے، لیکن وہ گلوکار نہیں ہیں، ان کا گلوکاری سے کوئی تعلق نہیں۔

زین العابدین نے کہا کہ چاہت فتح علی خان ایک فنکار ہیں، میں انہیں گلوکار نہیں مانتا اور نہ ہی وہ فنکار ہیں، وہ انگلش فن کرتے ہیں۔

زین العابدین نے نئے سال 2025 کے موقع پر اپنا نیا گانا “تیرے عشق میں” ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Leave a reply