
کراچی: پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے ہوگئے ہیں۔
صرافہ مارکیٹ کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس نرخ 9 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 183 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔









