پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست پر پھر اعتراض

0
52

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو معلوم شدہ ایف۔ آئی۔ آرز کی تصدیق شدہ کاپیاں لگانے کی ہدایت کی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم عید کے فوری بعد معلوم شدہ ایف آئی آرز کی کاپیاں ساتھ لگا دینگے، عدالت نے سماعت 17 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پنجاب پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گے ہیں، متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیلات لے کر فراھم کی جائیں،عدالت ہمیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا موقع فراہم کرے۔

Leave a reply