پی ٹی آئی امیدوار پناہ لینے عدالت پہنچ گئے

0
55

ہاٹ لائن نیوز : شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ صوبائی امیدوار طیب راشد سندھو اور سرفراز ڈوگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے دونوں ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت میں یکم مارچ تک توسیع کر دی ، ملزم طیب راشد سندھو اور سرفراز ڈوگر آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ دونوں ارکان اسمبلی آج حلف اٹھانے کیلیے اسمبلی گئے ہوئے ہیں۔

عدالت نے ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

ملزم طیب راشد سندھو اور سرفراز ڈوگر نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ، سپیشل جج اینٹی کرپشن ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔

Leave a reply