سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدالت میں اپیل

0
70

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی رہنماء جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔

عدالت نے پولیس کیجانب سے مقدمات کی رپورٹ مسترد کر دی ، عدالت نے تمام درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار شازمہ جمشید کی جانب سے آصف شہزاد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔محکمہ اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس نے اپنی رپورٹ پیش کی۔

وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ درخواست گزاروں کے والدین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

ایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ مسرت جمشید چیمہ کے خلاف ٹویٹ کرنے کا ایک مقدمہ درج ہے،درج مقدمہ میں مسرت جمشید چیمہ ضمانت پر ہیں ۔

ڈی آئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ جمشید اقبال چیمہ کے خلاف گیارہ مقدمات درج ہیں،مسرت جمشید چیمہ کے خلاف گیارہ مقدمات درج ہیں ۔

ایڈووکیٹ آصف شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ پولیس کی جناب سے پیش کی گئی رپورٹ مکمل نہیں ہے،جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں جمشید اقبال چیمہ ملزم بتایا گیا ہے،جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس 96/23 میں مسرت جمشید چیمہ بھی ملزم ہے،گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 97/23 کی بھی تفصیلات نہیں دی گئیں ۔

Leave a reply