پی ایس ایل 11 فائنل کے ٹکٹس کی فروخت اور قیمتوں کا اعلان

0
19
پی ایس ایل 11 فائنل کے ٹکٹس کی فروخت اور قیمتوں کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میچ کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آن لائن ٹکٹس 27 اپریل شام 4 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہوں گے، جبکہ فزیکل ٹکٹس 28 اپریل صبح 10 بجے سے لاہور کے مختلف ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر مل سکیں گے۔
ٹکٹس کی قیمتیں انکلوژر کے مطابق مقرر کی گئی ہیں۔ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 1500 روپے، فرسٹ کلاس 2000 روپے، پریمیئم 4000 روپے، جبکہ وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس 6000 روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وی سی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس 8000 روپے اور جناح اینڈ کے خصوصی انکلوژر کے ٹکٹس 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی گیلری کے لیے ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین کے لیے میچ کا مکمل اور محفوظ تجربہ یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a reply