پی آئی اےپرواز کی ہنگامی لینڈنگ

0
46

ہاٹ لائن نیوز : قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دوحہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز فنی خرابی کے باعث 50 منٹ بعد ٹیک آف کر گئی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز پی کے 288 دوحہ سے اسلام آباد کے لیے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ 20 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی، روانگی کے 15 منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات پر اس نے فضا میں کئی چکر لگائے۔

اس کے بعد طیارہ واپس دوحہ ایئرپورٹ پر اترا۔ مسافر طیارے کے اندر ہی رہے اور انجینئرز نے فنی خرابی کو دور کیا اور دو گھنٹے بعد پرواز اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جورات گئےاسلام آباد پہنچی۔

Leave a reply