پیپلز پارٹی نے 41 نشستیں حاصل کرلیں

0
52

ہاٹ لائن نیوز : ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی 41 نشستیں جیت لیں۔

عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جمعرات کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے اب تک 41 نشستیں حاصل کی ہیں۔

سندھ کے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، قائم علی شاہ، شرجیل میمن، فریال تالپور، جام خان شورو اور مخدوم فخر الزمان بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے۔

Leave a reply