پیٹرول اور جیٹ فیول سمیت مختلف پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوگئیں

0
16
پیٹرول اور جیٹ فیول سمیت مختلف پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوگئیں

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کے لیے سفری اور دیگر اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت بھی 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔ اضافے کے بعد مٹی کا تیل 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پٹرولیم مصنوعات کے مہنگے ہونے سے ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں کے اخراجات پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply