پُرامید ہیں آج انصاف ملے گا: والد نور مقدم

0
52

(ہاٹ لائن نیوز)‌اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا ہے کہ سب پُرامید ہیں کہ نور مقدم قتل کیس میں آج انصاف ملے گا۔

نور مقدم قتل کیس کا آج فیصلہ سنایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملزم ظاہر جعفر، اس کے والد ذاکر جعفر اور گھریلو ملازمین کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ملزمان کو جیل کی وین میں اڈیالہ جیل سے ایف ایٹ کچہری لایا گیا۔

جج عطاء ربانی نے پولیس کو حکم دیا کہ میں نے ملزمان سے بات کرنی ہے، سب باہر چلے جائیں۔

جج کے حکم پر کمرۂ عدالت سے میڈیا، وکلاء اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا۔

عدالت پہنچنے پر مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پُر امید ہوں کہ قاتل اور جرم کرنے والوں کو سزائیں ملیں گی اور قانون کی بالا دستی ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دعا ہے کہ نور مقدم قتل کیس میں فیصلہ انصاف پر مبنی ہو۔

Leave a reply