پولیس کے پاس صرف آخری موقع 

0
157

 

 

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں نامزد ایک سو انتیس ملزمان کی درخواست ضمانتوں میں پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے آخری موقع دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ، پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ اج بھی عدالت میں پیش نہ کیا گیا ، عدالت نے پولیس کو ریکارڈ پیش کرنےکاآخری موقع دیدیا۔

ایک سو انتیس ملزمان نے ضمانتوں پر رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ، جناح ہاوس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے ،عدالت نے درخواست ضمانتوں پر کاروائی چودہ نومبر تک ملتوی کر دی ۔

Leave a reply