پنکی کیس میں ڈیجیٹل شواہد کا بڑا ذخیرہ سامنے آ گیا

0
0
پنکی کیس میں ڈیجیٹل شواہد کا بڑا ذخیرہ سامنے آ گیا

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے بڑی مقدار میں ڈیجیٹل مواد سامنے آیا ہے۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے کی گئی فارنزک جانچ کی رپورٹ تفتیشی حکام کو موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا بازیاب کیا گیا ہے، جس میں ہزاروں تصاویر اور مختلف قسم کی میڈیا فائلیں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر تقریباً 75 ہزار تصاویر اور امیجز ریکور ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ فون میں آن لائن مالی لین دین سے متعلق معلومات موجود تھیں، جن میں ادائیگیوں اور رقم وصولی کی بینک سلپس کے اسکرین شاٹس شامل ہیں۔
مزید برآں، ڈیوائس سے 13 ہزار سے زیادہ افراد کے کانٹیکٹس اور تقریباً 42 ہزار کال ریکارڈز بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمہ ایک ہی فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کر رہی تھی۔

Leave a reply