رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے خلاف مقدمات کی تفصیل عدالت جمع

0
29

ہاٹ لائن نیوز : پی۔ ٹی۔ آئی رہنما حماد اظہر کی کیسز کی تفصیلات کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی، حماد اظہر کےخلاف درج 34 مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش، ایڈیشنل ایڈووکیٹ پنجاب فرخ لودھی نے حکومت پنجاب اور اینٹی کرپشن کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، سرکاری وکیل نے کہا کہ حماد اظہر کے خلاف مختلف تھانوں میں 33 اور اینٹی کرپشن میں 1 مقدمہ درج ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف۔ آئی۔ اے کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے وقت دیا جائے۔

عدالت اس معاملے میں مزید وقت نہیں دے سکتی،تفصیلات فوری طور پر عدالت پیش کی جائیں،جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی درخواست پر کیس سماعت کی، حماد اظہر کے وکلاء عدالت پیش ہوئے،درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیسز درج کئے گئے،متعلقہ حکام انکوائریوں اور کیسوں کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کر رہے، عدالت سے استدعا ہے کہ معلوم اور نامعلوم کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply