مسافر کو دیے گئے سینڈوچ میں زندہ کیڑا

0
85

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے مسافروں کو پیش کیے گئے سینڈوچ سے زندہ کیڑا نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی سے ممبئی جانے والی انڈیگو کی پرواز میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو پیش کیے گئے سبزی کے سینڈوچ میں سے ایک میں زندہ کیڑا پایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خشبو گپتا نامی خاتون مسافر نے اپنے سینڈوچ سے زندہ کیڑے نکلنے کی شکایت کی لیکن انتظامیہ نے جب کوئی توجہ نہ دی تو خاتون نے اپنے کیمرے سے سینڈوچ میں موجود کیڑے کی ویڈیو بنا لی ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اطلاع دینے کے باوجودانتظامیہ نے مسافروں کی صحت کو خطرے میں ڈال کر کھانا تقسیم کیا۔

خشبو گپتا کا کہنا تھا کہ فلائٹ انتظامیہ نے اپنے سینڈوچ کو کسی اور چیز سے بدلنے کو کہا اور انتظامیہ نے مجھے چیزوں سے بھرا بیگ دیا جسے میں نے لینے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خشوبو گپتا پیشے کے اعتبار سے پبلک ہیلتھ پروفیشنل ہیں اور انہوں نے فلائٹ انتظامیہ کی غفلت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود فلائٹ انتظامیہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ .

Leave a reply