پرویز الہی کی استدعا مسترد کیوں ؟

0
39

چوہدری پرویز الہی ,سمیرا الہی کی ضمنی الیکشن میں ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو حراساں کرنے سے روکنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے درخواستوں پر سماعت کی،اگر اپنے یہی درخواستیں الیکشن کمیشن دائر کی ہوئی ہیں تو وہاں رجوع کریں، عدالت نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستوں کو نمٹا دیا ہے،ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن ،گجرات پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی۔ پی 32 سے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہے،پولیس درخواست گزار کے سپورٹرز اور فیملی ممبران کو حراساں کر رہی ہے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت بھی وکلاء کو ہراساں کیا گیا تھا،ریٹرننگ افسر اور پولیس سمیت دیگر مخالف امیدوار کی مکمل سپورٹ کر رہے ہیں، صوبائی وزیر شافع حسین حلقے میں مخالف امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں،حلقے میں الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ہو رہی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ پرویز الہی کے ووٹرز کو پولیس سمیت دیگر کو حراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت پولنگ ایجنٹس کو بھی حراساں کرنے سے روکنے کے احکامات دے،عدالت الیکشن پروسیس کے دوران پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 اور فارم 46 فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply