پرواز بھرتےہی طیارے کاٹائرنکل گیا

0
268
پرواز بھرتےہی طیارے کاٹائرنکل گیا

ہاٹ لائن نیوز : سان فرانسسکو سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد یونائیٹڈ ایئر لائنز کی ایک پرواز کاٹائرپھٹ گیا۔

جاپان جانیوالی یونائیٹڈ ائیرلائن کی پروازجس کا ٹائر پھٹ گیا وہ سان فرانسسکو سے اڑان بھرنے کے بعد لاس اینجلس میں اتر گیا۔

تفصیلات کیمطابق 235 مسافروں اور عملےکے 14 ارکان پرمشتمل طیارے کےبائیں جانب مین لینڈنگ گیئر اسمبلی کے6ٹائروں میں سے ایک پھٹ گیا۔

طیارےکےاڑان بھرنے کے چند سیکنڈ بعد اس کا ایک ٹائر فلیٹ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، لیکن ٹائر سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملازمین کی پارکنگ میں گرا، جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

Leave a reply