پاکستان کی علی بہنیں جرمن جونیئر اوپن اسکواش کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

0
106
پاکستان کی علی بہنیں جرمن جونیئر اوپن اسکواش کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پاکستان کی ماہ نور علی اور سحرش علی نے جرمن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے راؤنڈ 2 میں شاندار کارکردگی دکھائی اور کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ماہ نور علی نے رافیلا گوئڈونی کو 11-4، 11-4، 11-7 سے شکست دی جبکہ سحرش علی نے نیریا ساسترے کو 11-6، 11-2، 11-2 سے ہرایا۔
کوارٹر فائنل میں ماہ نور علی کا مقابلہ مصری کھلاڑی سے اور سحرش علی کا مقابلہ جرمن حریف سے ہوگا۔
ان کی تیسری بہن مہوش علی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی تھی، لیکن خیبر پختونخوا میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے وہ فلائٹ سے محروم رہیں اور اہم انٹرنیشنل میچ میں شریک نہ ہو سکیں۔

Leave a reply