بھارتی اداکار کے گھر کے باہر فائرنگ

0
55

ہاٹ لائن نیوز : معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد گھر کے باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، اداکار کی رہائشگاہ کے باہر دو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی، جس میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا، لیکن واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح چار بج کر 51 منٹ پر پیش آیا، ملزمان کی جانب سے اول سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی اور بعد میں گیلکسی اپارٹمنٹس کے پاس چار فائر کیے گئے،ممبئی پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی غیر معمولی کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

Leave a reply