
پاکستان نے بھارت کا ڈرون مار گرایا
گوجرانوالہ میں آج صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، دھماکوں کے بعد کینٹ میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم فوراً متحرک ہوا اور 1 بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے اس وقت سننے کو ملے جب 1 بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن جیسے ہی انڈین ڈرون گوجرانوالہ کینٹ کے قریب پہنچا تو وہاں پر موجود ایئر ڈیفنس نظام نے فوری ردعمل کرتے ہوئے ڈرون پر فائر کر دیا، ذرائع کے مطابق ملبے سے ڈرون کی ساخت اور دیگر معلومات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں،خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔








