
اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونے کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی کے بعد یہ 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے تک آگئی۔
ادھر عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 55 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم اس کی نئی قیمت کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
حالیہ دنوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کار اور خریدار دونوں مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔








