پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

0
151
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی ہے، جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی منڈی میں حالیہ تبدیلیاں ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15,700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب ایک تولہ سونا 504,162 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13,460 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، اور نئی قیمت 432,237 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق، یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 157 ڈالر کے اضافے کے بعد آیا ہے، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 4,814 ڈالر ہو گئی ہے۔

Leave a reply