پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے نکل آئے۔
مانسہرہ، کہوٹہ، ٹیکسلا، مری، فتح جنگ، مری، ایبٹ آباد، منڈی بہاؤ الدین اور ٹیکسلا کے گردونواح بھی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلے کی شدت 5.1 جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز روات سے پندرہ کلومیٹر دور تھا۔









