پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے، ایرانی صدر کی آمد متوقع

0
13
پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے، ایرانی صدر کی آمد متوقع

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان کا مختصر دورہ کر سکتے ہیں۔ اگر یہ دورہ ہوتا ہے تو ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ سفارتی پیش رفت کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ متوقع ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ علاقائی کشیدگی میں سفارتی سطح پر کی جانے والی کوششوں پر تہران کی قیادت اظہارِ تشکر بھی کر سکتی ہے۔

تاہم ابھی تک پاکستان یا ایران کی جانب سے اس دورے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا ایک دور منعقد ہوا تھا، جس میں خطے میں استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

Leave a reply