سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، مقامی و عالمی مارکیٹ میں تیزی

0
30
سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، مقامی و عالمی مارکیٹ میں تیزی

تین روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 643 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے تک پہنچ گئی۔
صرافہ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 179 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے مقرر ہوئی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 202 ڈالر فی اونس کی سطح تک پہنچ گیا۔

Leave a reply