
کراچی: کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی پی ایس ایکس منفی زون میں چلا گیا اور اہم انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دورانِ کاروبار 100 انڈیکس میں تقریباً 3 فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ مجموعی طور پر 4861 پوائنٹس کی کمی سامنے آئی۔
دوپہر ایک بجے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 329 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا اور بعد ازاں مزید کمی کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار 638 پوائنٹس تک گر گیا۔
عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ کی مارکیٹس میں انڈیکس ایک فیصد سے زائد کمی کا شکار رہے۔









