پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات، یادگاری بیٹ پیش

0
20
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات، یادگاری بیٹ پیش

لندن: پاکستانی کرکٹ ٹیم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم آفیشلز نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سے ملاقات کی۔

ملاقات لندن میں واقع شاہی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں کنگ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم حکام سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور کرکٹ سے متعلق گفتگو کی۔

اس موقع پر برطانوی بادشاہ نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں سے کھیل کے حوالے سے بات چیت کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط شدہ خصوصی کرکٹ بیٹ کنگ چارلس کو بطور یادگار پیش کیا، جسے انہوں نے خوش دلی سے وصول کیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جبکہ پاکستانی وفد کی جانب سے برطانوی شاہی خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

Leave a reply