پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی

0
0
پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ وہ کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئی ہیں۔

گلاسگو میں جاری مقابلوں کے دوران فاطمہ زہرا نے خواتین کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیا۔ سیمی فائنل میں انہیں کینیڈا کی باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم سیمی فائنل تک رسائی کے باعث وہ کانسی کے تمغے کی حقدار قرار پائیں۔

مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈین کھلاڑی کو برتری حاصل تھی، جبکہ دوسرے راؤنڈ میں ریفری نے فائٹ روک دی، جس کے بعد فاطمہ زہرا فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

فاطمہ زہرا کی کامیابی پاکستان کے لیے اہم سنگ میل ہے، کیونکہ وہ کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ پاکستان نے 2014 کے بعد پہلی بار کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں کوئی تمغہ جیتا ہے۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں فاطمہ زہرا نے نیوزی لینڈ کی باکسر جارڈن ولسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Leave a reply