پاکستانی آئل مارکیٹ کے لیے اہم پیشرفت

0
303
پاکستانی آئل مارکیٹ کے لیے اہم پیشرفت

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی آئل مارکیٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے کیونکہ عالمی لبریکینٹ کمپنی گلف آئل نے OTO پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستانی مارکیٹ میں ایک پروجیکٹ شروع کر دیا ہے۔

اوٹی اوپاکستان کےسی ای او طارق محمودنےکہاہے کہ یہ معاہدہ پاکستانی آئل مارکیٹ کومحفوظ تجارت، سرمایہ کاری و مشترکہ منصوبوں کیلیے ایک منزل کے طور پر راغب کرے گا۔

گلف آئل یو کے کے سی ای او مائیک جونز نے لندن میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس خاص معاملے میں گلف آئل ایک بہت بڑی کمپنی ہے جس کا دنیا بھر کے 100 ممالک میں کاروبار ہے اور پاکستان کے ساتھ اس کے کاروباری معاملات دیگر بین الاقوامی پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کے لیے پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے ایک مثال تصور کیے جاتے ہیں۔

Leave a reply