پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی درخواست خارج

0
55

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال مقرر کرنے ک درخواست خارج کر دی،جسٹس شاہد بلال حسن نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر فیصلہ سنایا، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی،جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو 5 سال کرنے کی ترمیم کی،رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ کچھ ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی، عدالت سے استدعا ہے کہ 5سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کلعدم قرار دے۔

Leave a reply