بیوی سے جھگڑے سے تنگ شوہر نے خودکشی کر لی

0
37

ہاٹ لائن نیوز : شیخوپورہ میں غربت سے تنگ شوہر نے عید کی شاپنگ کے لئے پیسے مانگنے پر بیوی سے جھگڑے کے بعد خود زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں دولت پورہ میں سرفراز نامی شخص کی بیوی نے عید کی شاپنگ کے لئے پیسے مانگے تو دونوں میں اس بات پر جھگڑا ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق سرفراز نے غصے میں آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں، محلے داروں اور رشتہ داروں کے بقول سرفراز تنگ دست تھا جب اس کی بیوی نے عید کی شاپنگ کے لئے پیسے مانگے تو وہ یہ برداشت نہ کر سکا اور خودکشی کر لی،ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

Leave a reply