
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع حب کے حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔
فائرنگ کےواقعے میں 2 افرادجانبحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔
آر او آفس کے سامنے گزشتہ 2 روز سے مسلح گروہ جمع تھے۔ دوبارہ گنتی کے دوران آر او کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں کراچی منتقل کر دیا گیا۔









