وزیراعظم کی کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کر دی۔
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 13 ملین ڈالر سے بڑھا کر 200 ملین ڈالر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان مالدیپ بزنس فورم میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میری ٹائم شپنگ ضروری ہے۔
مالدیپ کے صدر نے پاکستانی کمپنیوں کو مالدیپ میں نئی ٹیکنالوجی لانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے معاشی مواقع موجود ہیں، تعلیم، سیاحت سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔









