بھنورے پانی میں کتنا عرصہ رہ سکتے ہیں ؟

0
38

ہاٹ لائن نیوز : سائنس دانوں کو 1 تحقیق میں حادثاتی طور پر علم ہوا ہے کہ بھنورے 1 ہفتے تک پانی کے اندر زندہ رہ سکتے ہیں، کینیڈا کی یونیورسٹی آف گیلف میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بھنوروں کی ملکہ حادثاتی طور پر 1 ہفتے تک پانی کے برتن میں بند رہی، 1 ہفتے بعد بچ جانے کو محققین نے حیران کن دریافت قرار دے دیا ہے۔

اس کے بعد محققین کی ٹیم نے 143 دیگر بھنوروں کو زیر آب رکھ کر تجربہ کیا جس میں ان کی بقاء کی شرح پانی کے باہر رہنے کے برابر دیکھی گئی،نائجل رائن نے کہا کہ یہ چیز واقعی حیران کن ہے، یہ زمینی کیڑے ہیں لیکن یہ زیر آب رہنے کے لیے نہیں بنے ہوئے ہیں، سائنس دان کیڑوں کی زندگی کے اس اہم حصے سے ناواقف ہی تھے۔

Leave a reply