بلوچستان کے شہر دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

0
30
بلوچستان کے شہر دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

بلوچستان کےشہر دالبندین اوراسکےملحقہ علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15 کلومیٹر مشرق میں تھا اور گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

فی الحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a reply