وزارت داخلہ کیجانب سےاہم ہدایات جاری

0
94

ہاٹ لائن نیوز : وزارت داخلہ کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔ دونوں افسران کی تبدیلی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط بھی لکھ دیا گیا۔

خط میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے فوری تبادلے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے خط میں الیکشن کمیشن کے احکامات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

Leave a reply