ورلڈ کپ : اختتامی تقریب میں کون کون پرفارم کرےکا؟

0
90

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان فنکاروں کی فہرست کا اعلان کیا ہے جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اتوار کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ سے قبل میگا ایونٹ کے آفیشل براڈکاسٹر نے قبل ازیں ایک ٹویٹ میں اشارہ دیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ دعا لیپا اختتامی تقریب میں پرفارم کر سکتی ہیں تاہم بھارتی بورڈ نے ان کا نام ہٹا دیا۔

ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کو 4 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلی تقریب میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ایئر شو کرے گی جس کے بعد ٹاس ہوگا۔

پہلی اننگز کے وقفے میں آدتیہ گدھوی کوک اسٹوڈیو انڈیا کا وائرل گانا پیش کریں گے۔ اننگز کے وقفے میں ایک طویل پروگرام پیش کیا جائے گا جس میں گلوکار جنیتا گاندھی، موسیقار پریتم چکرورتی، امیت مشرا، آکاشا سنگھ، نقاش عزیز اور تشار جوشی شامل ہوں گے، جبکہ دوسری اننگز کے وقفے کے دوران میدان میں لیزر اور لائٹ شو ہوگا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی یا ان کے نائب فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم جائیں گے۔

Leave a reply