ورلڈکپ کےحوالےسےانتہائی بری خبر

0
115

ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز) آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ 2023 ء کی افتتاحی تقریب اچانک منسوخ کر دی گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ 2023ء جیسے بڑے ایونٹ کی افتتاحی تقریب کو اچانک منسوخ کر دیا گیا ہے ، فوٹو شوٹ میں صرف اور صرف ورلڈکپ میں شریک ٹیمز کے کپتان ہی شرکت کر سکیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کی تمام تیاریاں کی جارہی تھیں جب کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بھی 4 اکتوبر کو شیڈول کی گئی تھی۔

روایت کیمطابق ہر مرتبہ ورلڈکپ سےپہلےافتتاحی تقریب منعقد ہوتی ہے جواب نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کاآغاز 5 اکتوبر سےہندوستان میں ہونےجارہاہے ، دفاعی چیمپئن انگلینڈاورنیوزی لینڈکے درمیان ورلڈکپ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

Leave a reply