“تیجاز” کاسنسنی خیزٹیزرجاری

0
73

ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم “تیجاز” کا سنسنی خیز ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

نئی فلم میں اداکارہ کنگنا ایک انڈین ایئر فورس پائلٹ کا کردار نبھا رہی ہیں اور ٹیزر کے اندر ان کو پائلٹ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم میکرز کی طرف سے ٹیزر کے ساتھ ہی پوسٹ میں کیپشن دیا گیا تھا کہ کنگنا اپنے وطن کی محبت میں اڑان بھرنے کے لیے بالکل تیار ہے کیونکہ اگر کوئی بھارت کو چھیڑے گا تو کنگنا اسے نہیں چھوڑے گی۔

فلم میکرز کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ 8 اکتوبر کو فلم کا ٹریلر انڈین ایئرفورس ڈے کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور فلم 27 اکتوبر کو باقاعدہ ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ “تیجاز” کی ریلیز کئی دفعہ ملتوی کی گئی ہے اور اس سے پہلے اسے 20 اکتوبر کو فلم “گناپاتھ” کے ساتھ شیڈول کیا گیا تھا تاہم اب اس کی تاریخ ایک مرتبہ پھر سے تبدیل کردی گئی ہے۔

Leave a reply