واٹس ایپ کا پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

0
7
واٹس ایپ کا پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

میٹا کی ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز کے لیے اپنی سپورٹ ختم کر رہی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پرانے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین متاثر ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے ورژنز پر چلنے والے موبائل فونز میں 8 ستمبر 2026 کے بعد واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ اس میں خاص طور پر اینڈرائیڈ 5 اور 5.1 استعمال کرنے والے ڈیوائسز شامل ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپ میں نئے فیچرز، بہتر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے اپ ڈیٹڈ آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لیے پرانے سسٹمز کے لیے سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔
اس تبدیلی کے بعد صارفین کو تجویز دی جا رہی ہے کہ وہ اپنا واٹس ایپ ڈیٹا نئے اور جدید فونز میں منتقل کر لیں تاکہ ان کی چیٹس اور میڈیا محفوظ رہ سکیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ قدم ایپ کی کارکردگی بہتر بنانے اور سکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Leave a reply