نوازشریف اورشہبازشریف کی لندن روانگی

0
236
نوازشریف اورشہبازشریف کی لندن روانگی

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف 11 اپریل کو لندن کے لئے روانہ ہونگے ، جبکہ مسلم لیگ کے رہنما نواز شریف بھی 12 اپریل کو برطانیہ کے لئے روانہ ہونگے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ، دونوں رہنماؤں کا دورہ اہم سیاسی اور تنظیمی مشاورت کیلئے اہم سمجھا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 اپریل تک لندن میں قیام کرینگے جہاں وہ پارٹی کے رہنما نواز شریف سے مشورہ کرینگے۔

نواز شریف لندن میں دو ہفتوں تک قیام کرینگے۔ اس دوران ، وہ مسلم لیگ ن کے بیرون ملک مقیم کنونشن سے خطاب کرینگے اوراپنی صحت سے متعلق میڈیکل چیک اپ بھی کرائینگے۔

Leave a reply