عالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے باوجود غزہ پرحملےجاری

0
60

ہاٹ لائن نیوز : عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ غزہ میں نصرت کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطینی صحافی ایاد الرواث سمیت 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 183 سے تجاوز کر گئی ہے۔

خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، العمل اور الخیر اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی ہوئی، جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی گئی۔

اسرائیلی فورسز نے الامال اسکول کو گھیرے میں لے لیا جب کہ مدد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی فائرنگ کی گئی۔

Leave a reply