میسی ایک بارپھرفیفاپلیئرآف دی ایئرقرار

0
82

ہاٹ لائن نیوز : قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی اٹھانے کے بعد ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لیونل میسی نے 2023 کا فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، یہ ریکارڈ تیسری بار ہے۔

پیر کو لندن میں فیفا ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2023 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مینز فٹبالر آف دی ایئر کیٹیگری میں فرانس کے ایمباپے، ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ اور لیونل میسی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ تاہم میسی نے اپنے حریفوں کو ہرا کر سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میسی نے 2019 اور 2022 میں مینز فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔

پرتگال کے رونالڈو دو مرتبہ فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

تاہم اب میسی نے تیسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ بار یہ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Leave a reply